ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو جائے گا،فیصل ملک
لاہور(نمائندہ خصوصی)حکومت یکم جون سے خام تیل، پٹرول،فرنس اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لے ،پٹرولیم مصنوعات کی عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہو رہی ہیں ، ریگولیٹری ڈیوٹی کے عائد کرنے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو جائے گا،رمضان سے قبل پٹرولیم مصنوعات پرڈیوٹی عائد کرنے سے عام افراد مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ جائیں گے ان خیالات کا اظہار بزنس فورم پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری فیصل ملک نے حکومتی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا
ایف بی آر اپنی ناکامی اور کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے پٹرولیم مصنوعات پر2سے لیکر2.5فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنا چاہتاہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی سے ایف بی آر کو ہونیوالے نقصان کو پورا کرنے کے لئے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کی بجائے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ایف بی آر میں کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے ،جبکہ رمضان سے قبل پٹرولیم مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ جائے گا ، انہو ں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ سے اجتناب کرے کیونکہ اسکی وجہ سے عام افراد رمضان میں براہ راست متاثر ہو ں گے