برآمدات قومی معیشت میں زر مبادلہ کے حصول کو آسان بناتی ہیں،نعیم اللہ گل

برآمدات قومی معیشت میں زر مبادلہ کے حصول کو آسان بناتی ہیں،نعیم اللہ گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورپر)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اللہ گل نے کہا ہے کہ برآمدات قومی معیشت میں زرِمبادلہ کے حصول کو آسان بناتی ہے، عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کو ہمارے ہنرمند ہی قابلِ قدر بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت محنت کش طبقات کی حالت بہتر بنانے کے لئے بھرپور توجہ دے رہی ہے ایسی قومی پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے جس سے محنت کش بہتر معاوضہ حاصل کریں۔




انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لئے تربیتی پروگرام حکومت نے شروع کر دیئے ہیں جن سے ہزاروں نوجوان استفادہ کر رہے ہیں۔ ہم آجر اور اجیر کے درمیان ہمیشہ سے بہترین تعلقات کے حامی ہیں، معیشت اور صنعت کی ترقی ان دونوں فریقوں کے ہم آہنگ ہو کر آگے بڑھنے سے مشروط ہے، اس سے کسی ایک فرد یا فریق کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مفاد وابستہ ہے، اس لئے صنعتی اداروں میں خوشگوار ماحول قائم رکھنا بہت ضروری ہے۔ ہمارے صنعتی اداروں میں کام کرنے والی خواتین کو مساویانہ مواقع حاصل ہیں بلکہ انہیں عزت و احترام کے ساتھ کام کرنے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام محنت کش مردوں اور عورتوں کو ان کی کارکردگی اور بہترین اخلاقیات کے حوالے سے قابلِ تحسین سمجھتے ہیں۔ہماری حکومت نے پاکستان کو شاہراہِ ترقی پر گامزن کر دیا ہے، ترقی کے اس عمل کو زیادہ نتیجہ خیز بنانے کے لئے ہمیں اور زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے، ہم نے پاکستان کو دُنیا کے سامنے ایک رول ماڈل کی حیثیت سے پیش کرنا ہے۔