اچھرہ کے مکینوں کاواپڈ ا سپریٹنڈنٹ کی نااہلی کے خلاف بھرپور احتجاج

اچھرہ کے مکینوں کاواپڈ ا سپریٹنڈنٹ کی نااہلی کے خلاف بھرپور احتجاج

لاہور(کامرس رپورٹر)اچھرہ فیروز پور روڈ تا مسلم ٹاؤن موڑ سے ملحقہ آبادیوں کے مکینوں اور حقیقی مسائل کمیٹی لاہور کے چئیرمین نصرت علی ممبران بشیر احمد ،نبی الہٰی،محمد رفیق ،رمضان علی اور صدیق خان نے اچھرہ سب ڈویژن میں تعینات واپڈ ا کے لائن سپریٹنڈنٹ عبدالتواب کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر عبدالتواب کیخلاف کارروئی عمل میں نہ لائی گئی تو اچھر ہ کے دکانداراور آبادیوں کے مکین فیروز پور روڈ سمیت ملحقہ سٹر کو ں کو بند کر دیں گے۔ غریب لوگوں کے بلوں میں اضافہ اور بلاجواز کنکشن منقطع کرناواپڈ سب ڈویژن کا وطیر بن چکا ہے عورتوں اور بزرگ سائلین کو گھنٹوں خوار کیا جاتا ہے ۔اچھرہ کے مکینوں اور تاجروں نے مزید کہا کہ لائن سپرنٹنڈنٹکومزید برداشت نہیں کر سکتے حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4