پیمرا کا الطاف حسین کی نفرت انگیز تقریر نشر کرنے پر 14نیوز چینلز کو شو کاز نوٹس

پیمرا کا الطاف حسین کی نفرت انگیز تقریر نشر کرنے پر 14نیوز چینلز کو شو کاز نوٹس

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیمرا نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی نفرت انگیز تقریر نشر کرنے پر14نیوز چینلز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا،تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات نے پیمرا کو خط لکھا ہے ۔جس میں کہا گیا کہ الطاف حسین کی نفرت انگیز تقریر نشر کرنے پر حکومت کو شدید تشویش ہے۔ پیمرا ایکٹ کی دفعہ 27کے تحت تقریر نشر کرنے والے ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی کی جائے۔ خط میں مزیدکہا گیا ہے حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے لیکن معاشرے میں اختلافات پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔خط میں وزرات اطلاعات و نشریات نے الطاف حسین کا خطاب عوام کو ملک کے خلاف اکسانے کے مترادف قرار دیا ہے۔ وزرات اطلاعات کی جانب سے لکھے گئے خط پر کارروائی کرتے ہوئے پیمرا نے چودہ نیوز چینلز کو شوکاز ٹونس جاری کرتے ہوئے براہ راست پروگرام ڈیلے ڈیوائس کے ساتھ نشر کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ پیمرا کا مزیدکہنا ہے کہ سرکاری احکامات پر عمل نہ کرنے والے چینلز کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

مزید : صفحہ اول