گستاخانہ خاکوں کی نمائش انبیاء کے تقدس اور اسلام پر حملہ ہے ، مفتی محمد خان

گستاخانہ خاکوں کی نمائش انبیاء کے تقدس اور اسلام پر حملہ ہے ، مفتی محمد خان

لاہور(نمائندہ خصوصی) ورلڈ پریس فریڈم ڈے کے موقع پر گستاخانہ خاکوں کی نمائش انبیاء کے تقدس اور اسلام پر حملہ ہے اور یہود و نصاریٰ کی ایسی سازشوں کو روکنے کا واحد حل عام جہاد کا اعلان ہے،استعماری قوتیں مسلمانوں کو لڑاکر انتشار پھیلارہے ہیں امت مسلم کو متحد ہو کر ان قوتوں کامقابلہ کر نا ہو گا ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ملی مجلس شرعی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر مفتی محمد خان قادری، پروفیسر ڈاکٹر محمد امین، جسٹس (ر) میاں نزیر اختر،علامہ خلیل الرحمن قادری، عالمی انجمن خداام الدین کے میاں محمد اجمل قادری،تنظیم اسلامی کے حافظ عاکف سعید،علامہ مولانا زاہدالراشدی،علامہ احمد علی قصوری،سید عبدالوحید شاہڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا راغب حسین نعیمی، جامعۃ المتنظر کے علامہ نیاز حسین نقوی سمیت دیگر نے کیا۔مقررین نے مزیدکہااسلامی ممالک توہین انبیاؑ ء کو عالمی جرم قرار دلوانے کیلئے کردار اداکریں اور ایسا کرنے والے کے خلافعام جہاد کا اعلان کیا جائے، کسی بھی مذہب کے ماننے والوں کے جذبات کی توہین خود اقوام متحدہ کے انسانی حقوق چارٹر کیخلافہے نجی کمپنی کا3مئی کو امریکہ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کا اعلان دنیا کی ایک چوتھائی قوم پونے دو ارب مسلمانوں کے جذبات کا خون اور مختلف مذاہب میں تصادم و عالمی امن تباہ کرنیکی سازش ہے انبیاؑ ء کی توہین صحافت آ زادی نہیں بربادی ہے امریکہ آ زادئی اظہار کا ہتھیار صرفاسلام اور مسلمانوں کیخلاف استعمال کرتا ہے یواین او اپنے قانون کو حرکت میں لاتے ہوئے اس گستاخانہ شیطانی نمائش کو بند کرائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4