یوم مئی ،پیپلز پارٹی کی لاہور ریلوے سٹیشن سے پریس کلب تک ریلی

یوم مئی ،پیپلز پارٹی کی لاہور ریلوے سٹیشن سے پریس کلب تک ریلی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور اور پنجاب کے زیر اہتمام یوم مئی کے حوالے سے لاہور ریلوے سٹیشن سے پریس کلب تک مشترکہ ریلی نکالی گئی۔اس ریلی سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پیپلزپارٹی پنجاب میاں منظور وٹو نے کہا کہ ایم کیو ایم کے متعلق جس ایس ایس پی نے پریس کانفرنس کی تھی اس کو سندھ حکومت نے معطل کردیا ہے جہاں تک ایم کیو ایم کا یہ کہنا ہے کہ یہ کام سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کے کسی قریبی نے کیا ہے تو اس میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے ویسے ان کے قریب تو بہت سے لوگ ہوتے ہیں ایم کیو ایم کے متعلق مزید کچھ نہیں کہنا چاہتا جو لوگ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کے وقت یہ کہتے تھے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ہے تو وہ لوگ آج کی اس کامیاب اور زبردست ریلی کو دیکھ لیں جس نے ثابت کر دیا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی غریبوں، مزدوروں، کسانوں، خواتین اور اقلیتوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس نے ان کے حقوق کے لیے ماضی میں مشکل حالات میں جدوجہد کی اور اُن کوحقوق حاصل کرنے کے سلیقہ سکھایا۔ انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں پہلی لیبر پالیسی کا1972 میں نفاذ کیا جبکہ پنجاب کی حکومت آج لیبر پالیسی کی بات کر رہی ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے شکاگو کے مزدور شہداء کو خراج عقیدت یوم مئی کو عام تعطیل کا فیصلہ کر کے کیا اور اُس وقت سے یوم مئی ہر سال منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو قائداعظم کے بعد سب سے بڑے لیڈر تھے انہوں نے اسلامی دنیا کو اکٹھا کیا لیکن سٹیٹس کو طاقتوں نے ان کو خطرہ سمجھا اور انہوں نے ان کو صفحہ ہستی سے مٹا نے کا فیصلہ کیا اس سے قبل یوم مئی کی ریلی ریلوے سٹیشن لاہور سے شروع ہوئی اور میاں منظور احمد وٹو اور لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی کی قیادت میں لاہور پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی ۔ تنویر اشرف کائرہ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی شہید زوالفقار علی بھٹو بے نظیر شہید اور پیپلز پارٹی کو جب بھی حکومت کرنے کا موقع ملا تو اس نے مزدورں کے لئے بے پناہ کام کیا ہے اور مزدور دوست پالیسان بنائی ہیں ہم شکاکو کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ریلی میں تنویر اشرف کائرہ، جہانگیر بدر، میاں محمد ایوب فیصل میر خرم فاروق نصیر احمد بیگم بیلم حسنین، جہاں آراء وٹو، سہیل ملک، دیون محی الدین، عبدالقادر شاہین، سلیم مغل خرم جہانگیر وٹو، حاجی عزیزالرحمن چن، اسلم گل، راجہ عامر، آصف ناگرہ، آصف خان، چوہدری اشرف بھٹی، زاہد ذوالفقار خاں فضل الرحمن بٹ، خرم کھوسہ، رائے شاہ جہاں بھٹی، بشریٰ ملک، مولانا یوسف اعوان،رانا گل ناصر، اسداللہ پاپا، میاں محمد اسلم ارائیں اور افنان بٹ شامل تھے۔اسکے علاو ہ مختلف اضلاع کے عہدیداروں اور کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

مزید : صفحہ اول