یوم مئی ریلی، پیپلز پارٹی لاہور زون 154کے کارکن آپس میں الجھ پڑے

یوم مئی ریلی، پیپلز پارٹی لاہور زون 154کے کارکن آپس میں الجھ پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور اور پنجاب کے زیر اہتمام یوم مئی کے حوالے سے ریلوے سٹیشن سے پریس کلب تک نکالی جانے والی ریلی جب پولیس لائن کے قریب پہنچی تو پیپلز پارٹی لاہور زون 154کے صدر ڈاکٹر ضرار یوسف اور اسی زون کے سابق صدر شیخ عرفان کے حامی کارکنان آپس میں الجھ پڑے ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور فلیکسوں پر لگے ڈنڈوں سے ایک دوسرے پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے شیخ عرفان کے حامی جیالے ملک مظفر اورضرار یوسف کے حامی جیالے مہر عاشق کے سر پھٹ گئے اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے اسی زون سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اور سیکرٹری اطلاعات فیصل میر نے لڑائی جھگڑا کرنے والے کارکنوں کو چھڑایا اور معاملہ رفع دفع کرادیا۔تاہم سابق صدر اور موجودہ صدر کے حامی جیالے اس موقع پر ایک دوسرے پر پہلے لڑائی جھگڑے میں پہل کرنے کا الزام لگاتے رہے۔دریں اثناء ریلی کے اختتام پر جب پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو سے کارکنوں کے اس لڑائی جھگڑے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرے علم میں لڑائی جھگڑے والی بات نہیں ہے اگر میڈیا بتا رہا ہے تو ہو سکتا ہے کہ ریلی کے شرکاء کی ایک بڑی تعداد ہونے کی وجہ سے کوئی واقعہ پیش آ گیا ہو ۔

مزید :

صفحہ اول -