بھارتی فوج کی شکر گڑھ ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ ،کسان شہید

بھارتی فوج کی شکر گڑھ ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ ،کسان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نارووال(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کی شکر گڑھ سے ملحقہ ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ سے کھیتوں میں کام کرنے والاپاکستانی کسان شہید ہوگیا،پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی پردشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزبھارتی فوج نے نارووال کی تحصیل شکر گڑھ سے ملحقہ ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور مارٹر گولوں سے سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کھیتوں میں کام کرنے والا ایک کسان شہید ہوگیا ۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے کھیتوں میں آگ لگ گئی جس سے لاکھوں روپے مالیت کی فصل تباہ ہوگئی ۔پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔ بھارتی فوج نے بھاری اور درمیانے درجے کے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے جموں سیکٹر سے پاکستانی علاقے کو نشانہ بنایا۔

مزید :

صفحہ اول -