سکولوں پر حملوں کے احکامات حیدر عباس رضوی نے دیئے تھے ،عامر سر پھٹا کا انکشاف

سکولوں پر حملوں کے احکامات حیدر عباس رضوی نے دیئے تھے ،عامر سر پھٹا کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(اے این این) متحدہ قومی موومنٹ کے پاکستانی معاشی حب کراچی میں قائم مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزم عامر سرپھٹا نے رینجرز کی تفتیش کے دوران تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ سکولوں پر حملوں کے احکامات متحدہ رہنما حیدرعباس رضوی نے دئیے تھے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم عامر نے رینجرز کو بتایا کہ 15 فروری کو حیدر عباس رضوی کی زیر صدارت اجلاس ہواتھا جس میں کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کا رخ کالعدم تنظیموں کی جانب موڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں گلشن اقبال کے سیکٹر انچارج کنور نوید اور گلستان جوہر کے سیکٹر انچارج محبوب عالم نے بھی شرکت کی تھی جبکہ سکولز پر حملے مالکان کوڈرانے کیلئے کیے گئے ۔ ملزم نے مزید بتایاکہ گلشن اقبال سکول پرحملہ علاقے کے سابق سیکٹر انچارج عدنان کے کہنے پر کیا گیا۔ علاوہ ازیں رینجرز نے حیدر عباس رضوی کو بلا کر کہا کہ تمہارے خلاف دہشت گردی کرانے کے ثبوت موجود ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -