نہری ڈھانچے کی تعمیر و مرمت میں مزدور بھائیوں کا کردار قابل تحسین ہے ،یاور زمان

نہری ڈھانچے کی تعمیر و مرمت میں مزدور بھائیوں کا کردار قابل تحسین ہے ،یاور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا میاں یاور زمان نے کہاہے کہ سوسال سے زائد پرانے نہری ڈھانچے کی دیکھ بھال اور تعمیر و مرمت میں مزدور بھائیوں کا کردار قابل تحسین ہے ،انہو ں نے کہاکہ محکمہ آبپاشی کے ملازمین سارا سال ہر قسم کے حالات میں نہری تنصیبات کی حفاظت کرتے ہیں تاکہ کسانوں کو زرعی سرگرمیوں کیلئے ہمہ وقت نہری پانی دستیاب ہوسکے ۔یہ بات انہو ں نے گزشتہ روز مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر لاہور زون کی مختلف نہروں پر ڈیوٹی دینے والے چھوٹے ملازمین کے ساتھ ملاقات میں کہی ۔اس موقع پر محکمہ آبپاشی و پیڈا کے سینئر افسران بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں کا اصل ہدف غریب آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے تاکہ وہ ملکی ترقی میں دلجمعی سے کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں باوقار مقام حاصل کرسکے ۔

مزید :

صفحہ آخر -