حکمران عا م انتخابا ت میں عوام سے کیے وعدوں پر عمل کریں ، محمود الرشید

حکمران عا م انتخابا ت میں عوام سے کیے وعدوں پر عمل کریں ، محمود الرشید

لاہور(نمائندہ خصوصی) اپو زیشن لیڈر پنجا ب اسمبلی میا ں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجا ب میں گدھوں اور مردہ جانو روں کے گو شت کا مکروہ کاروبا ر خطرنا ک حدتک بڑھ چکا ہے ، مرغی کے گو شت کے من مانے نرخ وصول کیے جارہے ہیں، جعلی ادویات ، جعلی مشروبات، جعلی کاسمیٹکس ودیگر اشیاء کا سامان بازاروں اور ما رکیٹو ں میں سرعام فروخت ہو رہا ہے اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے یہ دھندہ ہو رہا ہے جبکہ پنجاب کے حکمران" سب اچھا ہے "کہہ کر چین کی بانسری بجا رہے ہیں ۔ گزشتہ روز اپنے دفتر میں لاہور کے مختلف ٹاؤنز سے شکا یا ت لیکر آنے والے وفودسے گفتگو کر تے ہوئے اپو زیشن لیڈر پنجا ب میا ں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حلال گو شت، اصل ادویات ،مشروبات ،کا سمیٹکس سمیت دیگر اشیا ء کی فراہمی کو یقینی بنا نا حکومت کا فرض ہے جبکہ حکمران حرام اور جعلی اشیا ء کو فروخت کرنے والے دکانداروں اورطاقتور انتظامیہ کے سامنے بے بس ہو چکے ہیں جبکہ عوام کو ان مکروہ کاروبار کرنے والو ں کے رحم وکرم پر چھو ڑ دیا گیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ حکمرانو ں کو" ناکام سکیمو ں ، پلو ں،فو ٹو سیشن اور اشتہار ات" سے فرصت ملے تو وہ عوام کے بارے میں سوچیں مگر افسو س کی بات ہے کہ نا تو صوبہ کی حالت بہتر ہوئی اورنہ ہی عوام کے حالات میں بہتری آئی ہے ، انہو ں نے کہا کہ پنجا ب میں چھٹی بار باری لینے والے تجربہ کار نہیں بلکہ نا اہل اور نا کام ترین حکمران ثابت ہوئے ہیںآج عوام ہاتھ اٹھا کر انہیں بد دعائیں دے رہے ہیں ، حکمران فوری طور پراپنا قبلہ درست کرلیں اور عا م انتخابا ت میں عوام سے کیے گئے وعدوں پر عمل کریں ورنہ قوم ان سے اپنے ووٹ کی طاقت کے ذریعے انتقا م لیکر انہیں اقتدار کے ایو انو ں سے اٹھا کر با ہر پھینک دیں گے اور اس بار انہیں کو ئی دوسرا ملک بھی قبو ل نہیں کر ے گا اور انہیں عوام سے کیے گئے ظلم اور زیا دتی کا حساب دینا ہو گا ۔

محمود الرشید

مزید : صفحہ آخر