متحدہ لاپتہ کارکنان کا واویلا مچا کر سکیورٹی اداروں کو بدنام کرنا چاہتی ہے: راؤ انوار

متحدہ لاپتہ کارکنان کا واویلا مچا کر سکیورٹی اداروں کو بدنام کرنا چاہتی ہے: ...
متحدہ لاپتہ کارکنان کا واویلا مچا کر سکیورٹی اداروں کو بدنام کرنا چاہتی ہے: راؤ انوار

  


کراچی (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کئی لاپتہ بتائے گئے کارکنان ڈکیتیوں میں مارے گئے ہیں متحدہ لاپتہ ہونے کا واویلا مچا کر سکیورٹی اداروں کوبدنام کرنا چاہتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے راؤ انوار نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے دہشت گرد بھارت سے ٹریننگ لے کر کراچی میں قتل و غارت کررہے ہیں۔ تحقیقات کے بعد سب کچھ سامنے آجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے حلفی بیان اور تحقیقات کے بعد میڈیا کے سامنے حقیقت بیان کی۔ معطلی کے بارے میں راؤ انوار نے کہا سندھ حکومت نے وقتی طورپر معطل کیا ہے۔

مزید : کراچی