نئے ڈیتھ وارنٹ جاری، صولت مرزا کو 12مئی کو پھانسی پر لٹکادیا جائے گا

نئے ڈیتھ وارنٹ جاری، صولت مرزا کو 12مئی کو پھانسی پر لٹکادیا جائے گا
نئے ڈیتھ وارنٹ جاری، صولت مرزا کو 12مئی کو پھانسی پر لٹکادیا جائے گا

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کے 12مئی کے نئے ڈیٹھ وارنٹ جاری کر دیئے۔ صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ مچھ جیل کے حکام کی درخواست پر جاری کیے گئے۔صولت مرزا کو 12مئی کی صبح ساڑھے 4بجے مچھ جیل میں پھانسی دی جائے گی۔ قبل ازیں  عدالت نے صولت مرزا کو یکم اپریل کو پھانسی دینے کے لیے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے تھے لیکن ایک صدارتی حکم نامے کے باعث مجرم کی پھانسی ایک ماہ کے لیے عملدرآمد روک دیا گیا تھا۔انسداد دہشت گردی نے مچھ جیل حکام کی یکم مئی کے لیے ڈیٹھ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی تھی۔مچھ جیل حکام نے اعتراض دور کرتے ہوئے دوبارہ درخواست دائر کی جس پر صولت مرزا کو 12مئی کو پھانسی دینے کے لیے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں