سعود الفیصل کو انکی درخواست پر سبکدوش کرنا مشکل فیصلہ تھا: شاہ سلمان

سعود الفیصل کو انکی درخواست پر سبکدوش کرنا مشکل فیصلہ تھا: شاہ سلمان
سعود الفیصل کو انکی درخواست پر سبکدوش کرنا مشکل فیصلہ تھا: شاہ سلمان

  


ریاض(آئی این پی) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ وزیرخارجہ شہزادہ سعود الفیصل کو ان کی درخواست پر سبکدوش کرنا مشکل فیصلہ تھا۔ سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان نے سابق وزیرخارجہ کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ انہوں نے شہزادہ سعود کی بار بار درخواست کے بعد انہیں جواب دیا, ان کے اصرار پر وزارت خارجہ کا قلم دان ان سے واپس لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہزادہ سعود ان کے قریب رہیں گے۔ انہوں نے بطور وزیر خارجہ محنت اور لگن سے فرائض انجام دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور   دین، مذہب اور مادر وطن سے ان کی مخلصانہ وفاداری کا اچھے الفاظ میں ذکر کیا ہے۔ واضح رہے کہ شہزادہ سعود الفیصل نے خرابیِ صحت کی بنا پر بطور وزیرخارجہ مزید خدمات انجام دینے سے معذوری ظاہر کی تھی۔

مزید : بین الاقوامی