سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا
ریاض (آن لائن) سعودی عرب میں منشیات کی سمگلنگ پر ایک اور پاکستانی شہری شیریں خان کا سرقلم کردیا گیا۔
وزارت داخلہ نے بتایا کہ شیریں خان سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کے مجرم ثابت ہوئے تھے جس کے بعد صوبہ ریاض میں ان کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔ رواں سال اب تک 73 لوگوں کے سرقلم کئے گئے جبکہ پچھلے سال مجموعی طور پر 87 مجرموں کو سزائے موت دی گئی تھی۔ا قوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم نے بتایا کہ حالیہ سالوں کے دوران سعودی عرب غیر قانونی منشیات کی بڑی مارکیٹ بنتی جارہی ہے۔ سعودی عرب میں اسلامی قوانین کے تحت منشیات سمگلنگ، ریپ، قتل، مسلح ڈکیتی اور مرتد ہونے پر سزائے موت دی جاتی ہے۔