آرمی چیف کا سعودی شہزادہ محمد بن نائف کو فون، ولی عہد بننے پر مبارکباد

آرمی چیف کا سعودی شہزادہ محمد بن نائف کو فون، ولی عہد بننے پر مبارکباد
آرمی چیف کا سعودی شہزادہ محمد بن نائف کو فون، ولی عہد بننے پر مبارکباد

  


راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے سعودی شہزادہ محمد بن نائف کو ولی عہد بننے پر مبارکباد دی ہے۔ آرمی چیف نے سعودی ولی عہد اور نائب وزیر اعظم کو یہ مبارکباد ٹیلی فون کرکے دی۔

آرمی چیف  نے نئے سعودی ولی عہد کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پرمبارکباد اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ آرمی چیف نے سعودی نائب وزیراعظم سے بھی ٹیلی فون پرگفتگو کی۔ دونوں سعودی رہنماﺅں سے گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور اور یمن میں جاری کشیدگی کے معاملے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

مزید : قومی /Headlines