سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس: 50ملزمان 9مئی کو عدالت میں طلب

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس: 50ملزمان 9مئی کو عدالت میں طلب
سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس: 50ملزمان 9مئی کو عدالت میں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس کے 50 ملزموں کو 9 مئی کو طلب کرلیا۔ کیس کی سماعت کے دوران سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں مظاہرین پر فائرنگ کے الزام میں ایس ایچ او عامر سلیم اور ایلیٹ فورس کے تین اہلکار عدالت کے روبروپیش ہوئے۔ ایس ایچ او عامر سلیم نے بتایا کہ اس مقدمہ کی ایک اورایف آئی آر درج ہوچکی ہے جس پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تفتیش کر رہی ہے۔چنانچہ ایک مقدمے کی صورت میں ایک ہی واقعہ کے دوسرے مقدمہ پر کارروائی نہیں کی جاسکتی۔ عدالت نے ملزمان کو آئندہ سماعت پر تحریری بیان ریکارڈ کروانے کا حکم دیتے ہوئے 50 ملزمان کو 9 مئی کو طلب کرلیا ۔

مزید :

لاہور -