خیبرپختونخواہ اور قبائلی علاقوں میں زلزلہ

خیبرپختونخواہ اور قبائلی علاقوں میں زلزلہ
خیبرپختونخواہ اور قبائلی علاقوں میں زلزلہ

  


سوات(مانیٹرنگ ڈیسک) سوات اور مینگورہ سمیت خیبرپختونخواہ اور قبائلی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیمامرکز کے بعد ریکٹرسکیل پر شدت 4.7ریکارڈ کی گئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 210کلومیٹرزیرزمین تھی اوراس کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

 ابتدائی طورپر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یادرہے کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران سوات اور خیبرپختونخواہ کے علاقوں میں کئی مرتبہ زلزلہ آچکاہے ۔

مزید : ماحولیات