تعلیم کے زیور سے تمام بچوں کو آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے : شہزاد رائے

تعلیم کے زیور سے تمام بچوں کو آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے : شہزاد رائے
تعلیم کے زیور سے تمام بچوں کو آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے : شہزاد رائے

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے صف اول کے گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے کہا ہے کہ ملک و ملت کی تعمیر وترقی کےلئے تعلیم  کو وطن عزیز کے ہر کونے میں پہنچانا ہوگا ،  تعلیم سب سے بڑا ہتھیارہے اور اس زیور  سے تمام بچوں کو آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہزاد رائے نے کہا کہ تعیلم کو عام کرنے کے لئےمیرے فلاحی ادارے نے اب تک جتنا بھی کام کیاہے وہ انتہائی حوصلہ افزا ءرہا ہے اور  بنیادی تعلیم کو عام کرنے کےلئےمیرا مشن جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو تعلیم دلانا تما م والدین کے فرائض میں شامل ہےکیونکہ جہالت نے ملک کوسوائے تباہی کے سواکچھ  نہیں دیا  ۔

مزید : تفریح