سٹیٹ بینک نےKASB بینک کے حصص کی ٹریڈنگ معطل کر دی

سٹیٹ بینک نےKASB بینک کے حصص کی ٹریڈنگ معطل کر دی
 سٹیٹ بینک نےKASB بینک کے حصص کی ٹریڈنگ معطل کر دی

  


 کراچی ( آن لائن)سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کے اے ایس بی(کسب) بینک کے حوالے سے وضاحت اور ایس ای سی پی نے کے اے ایس بی بنک کے حصص میں غیر معمولی لین دین کے مشاہدے کے بعد کسب بینک کے حصص کی ٹریڈنگ معطل کر دی ہے، سرمایہ کاروں کے تمام حصص کی سیٹلمنٹ ان کے سب اکاﺅنٹ میں کر دی جائےگی،سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے یہ اقدام سرمایہ کاروں کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا۔

سٹاک مارکیٹ میں کسب بنک کی مینجمنٹ کے تبدیل ہونے کی خبر پھیلنے کے بعد اس کے حصص کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ ایس ای سی پی نے بینک کی مینجمنٹ سے اس بارے میں وضاحت طلب کی ۔بنک نے واضح کیا کہ بنک کو اس وقت وفاقی حکومت کی جانب سے لگائی گئی پابندی کے تحت ہی چلایا جا رہا ہے اور بینک انتظامیہ کو مینجمنٹ کی تبدیلی کے حوالے سے کچھ علم نہیں ، بینک کی اس وضاحت کے باوجود بنک کے حصص میں تیزی جاری رہی۔

سٹیٹ بینک کے ترجمان نے وضاحت دی ہے کہ بینک اسلامی کے ساتھ نہ توکسب بینک کے انضمام کا ابھی تک کوئی فیصلہ ہوا ہے اور نہ ہی یہ بینک چینی سرمایہ کے حوالے کرنے کے بارے میں کوئی بات چیت جاری ہے اور تمام تر باتیں صرف افواہیں ہیں ،تاہم  سٹیٹ بینک کے ترجمان نے یہ اشارہ ضرور دے دیا ہے کہ کسب بینک کا بینک اسلامی کے ساتھ انضمام کا معاملہ حتمی منظوری کیلئے وفاقی حکومت کے پاس ہے اور بینک اسلامی کسب بینک کو مضبوطی سے چلانے کی اہلیت رکھتا ہے۔

مزید : بزنس