تحصیل خارمیں بم دھماکہ ، پیپلزپارٹی رہنماءاخونزادہ چٹان بال بال بچ گئے

تحصیل خارمیں بم دھماکہ ، پیپلزپارٹی رہنماءاخونزادہ چٹان بال بال بچ گئے
تحصیل خارمیں بم دھماکہ ، پیپلزپارٹی رہنماءاخونزادہ چٹان بال بال بچ گئے

  


باجوڑ(مانیٹرنگ ڈیسک) تحصیل خارکے علاقے میں بم دھماکے میں پیپلزپارٹی کے رہنماءاخونزادہ چٹان بال بال بچ گئے تاہم گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق اخونزادہ چٹان اپنے گاﺅں میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے کہ منگل نامی علاقے میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑادیاگیا۔ دھماکے سے اخونزادہ کی گاڑی کو معمولی نقصان پہنچاتاہم وہ بال بال بچ گئے ۔

بتایاگیاہے کہ اخونزادہ کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ، یہ بھی دہشتگردی کی واردات لگتی ہے ۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مزید : باجوڑ