صدارتی ایوارڈ یافتہ کوہ پیما رجب شاہ انتقال کرگئے

صدارتی ایوارڈ یافتہ کوہ پیما رجب شاہ انتقال کرگئے
صدارتی ایوارڈ یافتہ کوہ پیما رجب شاہ انتقال کرگئے

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستانی کوہ پیما رجب شاہ انتقال کرگئے ہیں۔ الپائن کلپ پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 63 سالہ رجب شاہ مختصر علالت کے بعد گلگت کے سی ایم ایچ ہسپتال میں انتقال کرگئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ آج ہنزہ کے علاقے گوجال کے گاؤں شمشال میں ادا کی جائے گی۔ انہیں 8000 میٹر کی بلندی پر موجود پانچ پاکستانی چوٹیوں کو سر کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ حکومت پاکستان نے رجب شاہ کو پرائڈ آف پرفارمنس کے اعزاز سے بھی نوازا تھا۔

مزید : اسلام آباد