دنیا کے بہترین سرمایہ کار نے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ زندگی میں کامیابی کا بہترین نسخہ بتا دیا

دنیا کے بہترین سرمایہ کار نے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ زندگی میں کامیابی کا ...
دنیا کے بہترین سرمایہ کار نے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ زندگی میں کامیابی کا بہترین نسخہ بتا دیا

  


نیویارک(نیوزڈیسک)دنیا میں کامیابی کے لئے لوگ کئی طرح کے نسخے آزماتے ہیں لیکن بعض اوقات کامیابی مل جاتی ہے اور کبھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے۔لیکن اب دنیا کے ایک کامیاب بزنس مین نے نوجوانوں کو کامیابی کا ایک نایاب نسخہ بتا دیا ہے۔

مزید پڑھیں: آپ کی عمر کتنی ہے؟جاننے کا آسان ترین طریقہ

مشہور بزنس میں وارن بوفٹ نے کئی کامیاب پراجیکٹ بنائے اور ان سے اربوں روپے کمائے۔اس وقت ان کی دولت کا اندازہ 68ارب ڈالر لگایا گیا ہے اور اگر وہ کوئی مشورہ دیں تو یقیناًبہت زیادہ مفید ہوگا۔ان کاکہنا ہے کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ بہت کم لوگ اپنی نوکری کو بھرپور محنت سے کرتے ہیں اور اگر آپ بھاگ کر اپنی نوکری کریں اور پوری محنت سے کام کریں تو آپ کو اپنی سوچ سے بڑھ کر ملے گا۔آپ کے سینئیرآپ کو حقیقت میں اہمیت دیں گے اور آپ ایک کامیاب انسان بن سکیں گے۔خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ ویسے ہی کام کریں جیسے مردکرتے ہیں،بھرپور محنت کریں اور کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس