الطاف حسین کے بیان پر وزیر اعظم نواز شریف نے بھی رد عمل دے دیا

الطاف حسین کے بیان پر وزیر اعظم نواز شریف نے بھی رد عمل دے دیا
الطاف حسین کے بیان پر وزیر اعظم نواز شریف نے بھی رد عمل دے دیا

  


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے متنازعہ بیان کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے بھی رد عمل کا اظہار کر دیا ہے ۔ میڈیا کو جاری بیان میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے قائدین کو قومی مفاد کے معاملات سے متعلق بیان دینے سے قبل سوچنا چاہیئے ۔

صولت مرزا کو پھانسی کب دی جائے گی ، جاننے کے لیے کلک کریں

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح کا بیان الطاف حسین کی جان سے آیا ایسے غیر محتاط بیانات قومی اداروں کا وقار مجروح کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ملک کی خاطر قربانیاں دے رہی ہیں اور اپنی افواج کی ساکھ کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے الطاف حسین کی جانب سے کی جانے والی معذرت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین کی جانب سے اپنے بیان پر معذرت کرنا بہتر اقدام ہے ۔ میڈیا کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ میڈیا کو بھی آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیئے اور ان کی ذمہ داری ہے کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی تشہیر نہ ہو ۔

مزید : قومی /اہم خبریں