یمن کے سابق صدرمنصورہادی کی گرفتاری کا وارنٹ جاری

یمن کے سابق صدرمنصورہادی کی گرفتاری کا وارنٹ جاری
یمن کے سابق صدرمنصورہادی کی گرفتاری کا وارنٹ جاری

  


صنعاء(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کے اٹارنی جنرل کے نمائںدے نے سابق مفرور صدر منصور ہادی کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کردئے ہیں۔

یمن کے المسیرہ چینل کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق یمن کے اٹارنی جنرل نےسابق مفرور صدر منصور ہادی اور ان کے 8 ساتھیوں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے ہیں۔ منصور ہادی اور ان کے ساتھیوں پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے یمن کے اقتدار اعلی اور سکیورٹی کو خطرے میں ڈالا ہے۔

یمن کے اٹارنی جنرل کے نمائندے نے وزیر داخلہ، سیاسی سکیورٹی چیف، اور قومی سکیورٹی آفس کے نمائندے کے نام جو خط بھیجا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ منصور ہادی کی درخواست پر آل سعود نے حملے کرکے یمن کے عوام کا قتل عام کیا ہے اور منصور ہادی نے اس طرح اپنے ملک سے غداری کی ہے۔

قابل ذکرہے یمن کے سابق صدر منصور ہادی نے استعفی دے کر سعودی عرب فرار  ہوکر آل سعود کے دامن میں پناہ لے لی اور آل سعود سے یمن پر حملے کرنے کی درخواست کی۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق یمن میں اعلی انقلابی کونسل نے صنعا کے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ یمن کے فضائی، زمینی اور سمندری محاصرے کے خلاف تغییر اسکوائر پر ایک بڑے عوامی مظاہرے کی کال دی ہے۔

مزید : بین الاقوامی