کسی کو قومی سلامتی پر سمجھوتے کی اجازت نہیں ، شو کاز نوٹسز کے جواب کا انتظار ہے : پرویز رشید

کسی کو قومی سلامتی پر سمجھوتے کی اجازت نہیں ، شو کاز نوٹسز کے جواب کا انتظار ...
کسی کو قومی سلامتی پر سمجھوتے کی اجازت نہیں ، شو کاز نوٹسز کے جواب کا انتظار ہے : پرویز رشید

  


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے متنازعہ بیان کو نشر کرنے پر وزارت اطلاعات نے پیمرا سے کاروائی کرنے کی درخواست کی تھی ۔

اس درخواست پر عمل کرتے ہوئے پیمرا نے 14 نیوز چینلز کو شو کاز نوٹس جاری کر دیے تھے جس کے بعد وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ کسی کو بھی قومی سلامتی پر سمجھوتے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ انہیں پیمرا کی جانب سے جاری کیے گئے شو کاز نوٹسز کا انتظار ہے اور ان کی حکومت پیمرا کے تھت شفاف اقدامات کے ذریعے معاملات کو منطقی نتائج تک پہنچائے گی ۔

مزید : اسلام آباد