شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی فضائی کاروائیاں ، 16 غیر ملکیوں سمیت 86 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی فضائی کاروائیاں ، 16 غیر ملکیوں سمیت 86 دہشت گرد ...
شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی فضائی کاروائیاں ، 16 غیر ملکیوں سمیت 86 دہشت گرد ہلاک

  


راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج کی جانب سے جاری آپریشن ضرب عضب سمیت تمام آپریشنز کامیابی کے ساتھ جاری ہیں ۔ اسی سلسلے میں پاک فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں فضائی کاروائی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 16 غیر ملکیوں سمیت 44 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔

آپریشن ضرب عضب کے دوران شہید ہونے والے کیپٹن قاسم کی نماز جنازہ ادا ، اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت

اس تازہ کاروائی  میں 44 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے جس  کے بعد ایک ہی دن میں ہلاک کیے گئے دہشت گردوں کی تعداد 86 ہو گئی ہے ۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاک فوج کی جیٹ طیاروں کے ذریعے کی جانے والی کاروائیوں سے وادی تیراہ میں 28 اور دتہ خیل میں 16 غیر ملکیوں کو ہلاک کیا گیا ہے ۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے اور ایک ہی دن میں 86 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے ۔

مزید : وزیرستان /اہم خبریں