1نہیں ،2،نہیں ،10بھی نہیں ! اس خاتون نے کتنے مردوں سے شادیاں رچائیں؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے
نواکشوط (نیوز ڈیسک) مغربی ممالک میں کثیر تعداد میں شادیاں کرنے والی خواتین کی مثالیں اکثر سامنے آتی ہیں لیکن غریب افریقی ملک موریطانیہ کی ایک خاتون نے درجنوں شادیاں کرکے ایک نئی مثال قائم کردی ہے۔
مقامی ٹی وی چینل ”الساحل“ سے بات کرتے ہوئے خاتون نے بتایا کہ اس کی پہلی شادی کم عمری میں ہی ہوگئی اور اس کے بعد یہ سلسلہ ایسا چلا کہ وہ اب تک 55 شادیاں کرچکی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اکثر خاوند غیر ذمہ دار یا حاسد تھے جس کی وجہ سے وہ ایک کے بعد ایک شادی کرتی رہی۔ خاتون نے ٹی وی چینل کو یہ بھی بتایا کہ اس کی طویل ترین مدت کے لئے برقرار رہنے والی شادی کا دورانیہ 15 سال تھا جبکہ بعض شادیاں چند ماہ اور چند ہفتے بھی چلیں اور ایک ایسی بھی تھی جو صرف 2دن قائم رہی۔ اس کا کہنا ہے کہ 55 خاوندوں میں سے اسے صرف تین کے ساتھ سکون نصیب ہوا البتہ اسے تمام 55 خاوندوں کے نام اچھی طرح یاد ہیں۔
عالمی ادارصحت کا پاکستان میں پولیو صورتحال پر اظہارتشویش،سفری پابندیاں برقراررکھنے کا فیصلہ