فیس بک پر چھپ کر رہنے والوں کیلئے زبردست خوشخبری ،نئی سہولت متعارف

فیس بک پر چھپ کر رہنے والوں کیلئے زبردست خوشخبری ،نئی سہولت متعارف
فیس بک پر چھپ کر رہنے والوں کیلئے زبردست خوشخبری ،نئی سہولت متعارف

  


سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) فیس بک نے خفیہ رہ کر سوشل میڈیا استعمال کرنے کے خواہشمند صارفین کی مشکل آسان کرتے ہوئے دو نئی قسم کے لاگ ان متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے۔

صارفین کو مختلف ایپس کے ساتھ شیئر کی جانے والی معلومات پر زیادہ سے زیادہ کنٹرول دینے کے لئے Anonymous Login اور نیا Facebook Login متعارف کروایا جائے گا۔ Anonymous Login کی مدد سے صارف خفیہ رہ کر فیس بک استعمال کرسکے گا اور مختلف قسم کی ایپس میں لاگ ان ہونے کے لئے بھی اسے یوزر نیم اور پاسورڈ یاد نہیں رکھنے پڑیں گے، جبکہ صارف کی فیس بک کی معلومات بھی ایپس کے ساتھ شیئر نہیں کی جائیں گی۔ اس لاگ ان کی ٹیسٹنگ جاری ہے اور جلد ہی اسے متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔

10کروڑ کی ڈکیتی کرنے کا والا ملزم کراچی پولیس نے گرفتار کر لیا

 نئے Facebook Login کی مدد سے صارف مختلف ایپس کے ساتھ شیئر کی جانے والی انفارمیشن کو کنٹرول کرسکیں گے، مثلاً اگر صارف صرف ای میل شیئر کرنا چاہتا ہے اور برتھ ڈے شیئر نہیں کرنا چاہتا تو مطلوبہ باکس کو چیک یا ان چیک کیا جاسکتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس