سعودی عرب میں غیر شادی شدہ لڑکے لڑکیوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ،دردناک وجہ سامنے آگئی

سعودی عرب میں غیر شادی شدہ لڑکے لڑکیوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ،دردناک وجہ ...
سعودی عرب میں غیر شادی شدہ لڑکے لڑکیوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ،دردناک وجہ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں غیر شادی شدہ افراد کی تعداد ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ چکی ہے اور ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق اب مملکت میں تقریباً 20 لاکھ نوجوان خواتین اور مرد شادی کے منتظر ہیں۔
”عرب نیوز“ کے مطابق وزارت برائے معیشت و پلاننگ کے جاری کئے گئے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ مملکت میں چھ لاکھ مرد اور 14 لاکھ خواتین شادی کی منتظر ہیں۔ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی ایک ورکشاپ میں شرکاءنے سعودی شہریوں کی شادیوں میں تاخیر کے لئے متعدد عوامل کو ذمہ دار قرار دیا جن میں سر فہرست شادیوں کے بے پناہ اخراجات ہیں۔ شرکاءکے مطابق موجودہ دور میں سعودی شادیوں کے اخراجات غیر معمولی حد تک بڑھ چکے ہیں جس کی وجہ سے بہت سے نوجوان نکاح کی نعمت سے محروم ہیں۔

10کروڑ کی ڈکیتی کرنے والا ملزم کراچی پولیس نے گرفتار کر لیا
 دیگر عوامل میں والدین کی طرف سے سماجی حیثیت کے متعلق پیدا کئے جانے والے مسائل، خواتین اورمردوں کی ایک دوسرے سے غیر حقیقی توقعات اور شادی کی ناکامی کا خوف شامل ہیں۔ یونیورسٹی کی انڈاﺅمنٹ باڈی کے چیف ایگزیکٹو ایصام کوثر کا کہنا تھا کہ اس ورکشاپ کا انعقاد مسئلے کے حل تلاش کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ مسئلہ تمام سعودی سوسائٹی کے لئے فکر مندی کا باعث بنا ہوا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -