غیر قانونی طور پر باہر جانے کے خواب دیکھنے والے یہ خبر ضرور پڑھیں اور عبرت حاصل کریں

غیر قانونی طور پر باہر جانے کے خواب دیکھنے والے یہ خبر ضرور پڑھیں اور عبرت ...
غیر قانونی طور پر باہر جانے کے خواب دیکھنے والے یہ خبر ضرور پڑھیں اور عبرت حاصل کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک)غیر قانونی طریقے سے روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والوں کے ساتھ پیش آنے والے عبرتناک واقعے میں تھائی لینڈ کے صوبے سنکھلا میں انسانی سمگلروں نے بنگلہ دیش، میانمر و دیگر ممالک کے تارکین وطن کو زندہ قبروں میں گاڑ دیا،50تارکین وطن کی گلی سڑی لاشیں برآمد کر لی گئیں۔ زندہ گاڑے گئے تارکین وطن میں اکثریت روہنگیا مسلمانوں کی ہے جو میانمر سے بھاگ کر آئے اور تھائی لینڈ کے ذریعے ملائیشیا جانا چاہتے تھے۔ ایک مقامی ہسپتال کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ انسانی سمگلروں کے ہاتھوں زندہ درگور کیے گئے لوگوں میں سے 50کی لاشیں مل چکی ہیں جبکہ ایک شخص معجزانہ طور پرزندہ بھی نکالا گیا ہے جس کی حالت اب بہتر ہے۔ یہ قبریں ملائیشیا کی سرحد کے قریب انسانی سمگلنگ کیمپ میں دریافت ہوئی ہیں۔

بھارت میں جہالت کی انتہا ، اب بچے کی جنس کون طے کرے گا جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
 مقامی ویب سائٹ کے مطابق انسانی سمگلروں نے پولیس کے چھاپوں کے خوف سے تارکین وطن کو کیمپ میں مرنے کے لیے چھوڑ دیا اور خود فرار ہو گئے۔ ایک ریسکیو ورکر نے بتایا کہ 200فوجی ، پولیس اہلکار اور ریسکیو ورکرزپہاڑوں کو عبور کرکے انسانی سمگلنگ کیمپ تک پہنچے ، کیمپ میں 32قبریں ملی ہیں جن میں سے نکالی گئی لاشیں پوری طرح سڑ چکی ہیں۔اس نے بتایا کہ زندہ بچ جانے والے ایک شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔تھائی لینڈ کے ڈپٹی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ کیمپ میں انسانی سمگلروں نے ایک بیڈروم اور کینٹین بھی بنا رکھی تھی اورایک اندازہ ہے کہ وہاں انہوں نے 300سے زائد تارکین وطن کو قید کر رکھا تھا۔یاد رہے کہ تھائی لینڈ کی حکومت نے جنوری میں تصدیق کی تھی کہ کچھ سرکاری افسران انسانی سمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں،جن میں پولیس اور نیوی کے افسربھی شامل ہیں اور ان کے خلاف عدالتی کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -