آپ کے جسم کو زہرلے مواد سے پاک کرکے بہترین صحت بحال کرنے والے قدرتی مشروب

آپ کے جسم کو زہرلے مواد سے پاک کرکے بہترین صحت بحال کرنے والے قدرتی مشروب
آپ کے جسم کو زہرلے مواد سے پاک کرکے بہترین صحت بحال کرنے والے قدرتی مشروب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)ہمارے کھانے پینے کی عادات کچھ اس قسم کی ہوچکی ہیں کہ ہمارا جسم زہریلے مادوں سے بھر جاتا ہے لیکن آج ہم آپ کو چند ایسے آسان مشروب بتائیں گے جو آپ کے جسم کو زہریلے مادوں سے پاک کردیں گے۔
لیموں اور ادرک کا مشروب
اس مشروب کو ناشتہ سے 30منٹ قبل پینے سے آپ کا جسم وٹامن سی سے بھرپور ہوکر تروتازہ محسوس کرے گا اور ساتھ ہی آپ کا سارا دن اچھا گزرے گا۔
بنانے کا طریقہ
ایک گلاس پانی میں آدھ لیموں ڈالیں اور اس میں آدھ انچ ادرک کش کر کے ڈالیں۔اب اسے پی لیں اور دن بھر تروتازہ رہیں۔
چیری کا مشروب
اس مشروب میں موجود وٹامن اور دیگر مفید اشیاءآپ کو بھرپور طاقت بھی دیں گی۔
بنانے کا طریقہ
ایک ناشپاتی اورایک سیب کو جگ میں اچھی طرح پیس لیں ،اس کے بعد ان میں ایک پیالی چیریز ملا کر پیس لیں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر مزیدار مشروب کا لطف اٹھائیں۔
آم اوربیریز کا مشروب
بلیو بیریز میں یہ خاصیت ہے کہ وہ قدرتی انٹی آکسیڈینٹ ہیں جبکہ آپ کی مٹھاس سے مشروب مزیدار بن جائے گا۔

مزید پڑھیں :ایس ایس پی راؤ انوار کو ایم کیو ایم کے خلاف پریس کانفرنس نہیں کرنی چاہیے تھی ،یوسف رضا گیلانی
بنانے کا طریقہ
ایک آم ، ایک کپ بلیو بیریز اور تین سے چار سٹرابریز لے کر انہیں بلینڈر میں اچھی طرح پیس لیںاور اس میں تھوڑا سا پانی ملا کر نوش فرمائیں۔
سٹرابری اور کوکونٹ لسی
اس مشروب میں کیلے بھی ڈالیں اور تمام اجزاءکے فوائد سے لطف اٹھاتے ہوئے اپنے جسم کو زہریلے مواد سے پاک کریں کہ ان پھلوں میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ بہت اچھے انٹی آکسیڈینٹ ہیں۔
بنانے کا طریقہ
ایک کیلا لے کر اسے کاٹ کر بلینڈر میں ڈالیں ،اس میں چار سے پانچ سٹرابریز ڈال کر ناریل پانی (کوکونٹ)ڈالیں اور اچھی طرح پیس لیں۔اس مشروب سے آپ کے معدے کو بھی بہت سکون محسوس ہوگا۔
بلیو بیری ادرک شیک
اس مشروب میں ڈھیروں انٹی آکسیڈینٹ اور یہ گلوٹن فری ہوتا ہے۔
بنانے کا طریقہ
ایک کپ بادام دودھ میں ،آدھ کپ بلیو بیریزاور تین چمچ ادرک کا پانی مکس کریں اور انہیں اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔یہ مزیدار مشروب آپ کے معدے کو بہت تقویت دے گا۔
سیاہ انگوروں کا جوس
سیاہ انگوروں میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ یہ جلد کو تروتازہ بناکر چہرے کے کیل مہاسوں کو ختم کرتے ہیں۔اس میں موجود فلیونائیڈز اور وٹامن سی کی وجہ سے آپ تروتازہ رہیں گے۔
بنانے کا طریقہ
ایک پاﺅ سیاہ انگور لے کر ان میں دو چمچ میپل سیرپ یا شہد ڈالیں۔اب آدھ چمچ لیموں کا رس ملا کر تمام اشیاءکو اچھی طرح پیس لیں اور مزیدار مشروب کا مزہ لیں۔
مدافعتی نظام کے لئے مشروب
اگر آپ اپنے مدافعتی نظام کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تو گریپ فروٹ اور اورنج مشروب ضرور استعمال کریں۔
بنانے کا طریقہ
ایک گریپ گروٹ،آدھا اورنج اور ایک کیوی لے کر ان تمام اشیاءکا جوس مکس کریں اور اچھی طرح حل کرکے نوش کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -