گرگٹ بھی نیند میں انسانوں کی طرح خواب دیکھتے ہیں
لندن(ویب ڈیسک) گرگٹ کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کے مطابق اپنا رنگ بدل لیتا ہے اسی لیے تو گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والا محاورہ مشہور ہو گیا ہے لیکن اب سائنس دانوں نے ان کے بارے میں ایک اور حیرت انگیز انکشاف کیا ہے اور وہ یہ کہ گرگٹ نیند کے دوران انسانوں کی طرح خواب دیکھتے ہیں ۔
’جو بھی فحش فلمیں دیکھتا پایا گیا اسے جیل میں ڈال دیا جائے گا‘
برطانیہ میں کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل سائنس دانوں کا خیال تھا کہ جانور اور پرندے انسانوں کی طرح خواب دیکھتے ہیں لیکن اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ گرگٹ بھی خواب سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے مسلسل مشاہدے کے بعد انہیں پہلی بار اس بات کا ٹھوس ثبوت ملا ہے کہ گرگٹ سوتے ہوئے خواب دیکھتا ہے اوراس دوران اس کے سونے کا پیٹرن ریم واضح طورپرسامنے آیا جو انسانوں میں سونے کے دورا ن پایا جاتا ہے۔ میکس پلینک انسٹیٹیوٹ فار برین ریسرچ کی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ توطے ہے کہ گرگٹ خواب دیکھتے ہیں لیکن اس میں کیا دیکھتے ہیں اس کی وضاحت مشکل ہے ۔