پاک افغان بارڈر طورخم پر پاسپورٹ کے بغیر آمدورفت آج سے مکمل بند
پشاور(ویب ڈیسک) پاک ، افغان بارڈر طورخم پر آج سے دونوں جانب دستاویزات کے بغیر آمدورفت پر پابندی عائد ہو رہی ہے جس کے تحت صرف پاسپورٹ رکھنے والے افراد ہی کو پاکستان اور افغانستا ن داخلے کی اجازت دی جائے گی جبکہ دیگر کو بارڈر ہی سے واپس جانا پڑے گا۔
خان صاحب کیا اپنی پارٹی کے خلاف ریلی نکال رہے ہیں،بلاول والد کے پانچ سال دیکھیں :شہبازشریف
روزنامہ ایکسپریس کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے حکام نے امن و امان کی صورت حال میں بہتری لانے اور بارڈر سکیورٹی مینجمنٹ کو بہتر کرنے کیلئے فیصلہ کیا تھا کہ یکم مئی سے دونوں جانب سے ہونے والی تمام تر آمدورفت صرف اور صرف مکمل سفری دستاویزات یعنی پاسپورٹ دکھائے جانے کی صورت ہی میں ممکن ہوگی اور اس کے بغیر کسی کو بھی نہ تو افغانستان سے پاکستان داخلے کی اجازت دی جائے گی اور نہ ہی پاکستان سے افغانستان جانے دیا جائیگا۔ پابندی پاک، افغان جنگ کے بعد پہلی مرتبہ حقیقی معنوں میں عائد کی جارہی ہے۔