مقررہ وقت سے پہلے پیدا ہوجانے والے بچوں کو یہ چیز پلائی جائے تو دماغ اور جسم دونوں نارمل ہوجاتے ہیں، سائنسدانوں نے نئے والدین کو مفید ترین مشورہ دے دیا

مقررہ وقت سے پہلے پیدا ہوجانے والے بچوں کو یہ چیز پلائی جائے تو دماغ اور جسم ...
مقررہ وقت سے پہلے پیدا ہوجانے والے بچوں کو یہ چیز پلائی جائے تو دماغ اور جسم دونوں نارمل ہوجاتے ہیں، سائنسدانوں نے نئے والدین کو مفید ترین مشورہ دے دیا

  


نیویارک(نیوزڈیسک) اگر بچہ وقت سے پہلے پیدا ہوجائے تو کئی پیچیدگیاں پیدا ہوجاتی ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے نئے والدین کو مشورہ دیتے ہوئے ان کی مشکل آسان کردی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایسے بچوں کو اگر ماں کا دودھ دیا جائے تو ان کا دماغ اور جسم نارمل ہوجاتا ہے۔

واشنگٹن یونیورسٹی آف میڈیسن کی تحقیق کے مطابق ایسے بچوں کو ماں کا دودھ پلاکر مزید پیچیدگیوں سے بچایا جاسکتا ہے۔سائنسدانوں نے تحقیق میں دیکھا اگر ایسے بچوں کوماں کا دودھ دیا جائے تو اس نے دماغ کی نشوونما تیز ہوتی ہے اور وہ معذوری سے بچ جاتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ماﺅں کو چاہیے کہ وہ بچوں کو دی جانے والی خوارک کا کم از کم آدھا اپنے دودھ کی صورت میں دیں۔تحقیق میں 77ایسے بچوں کودیکھا گیا جو وقت سے پہلے پیدا ہوئے تھے،ان بچوں کو ماں کا دودھ دیاگیا اورساتھ ہی ان کے د ماغ کا سکین بھی روزانہ کی بنیادوں پر کیا گیا اور یہ بات سامنے آئی کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ان میں بہتری آرہی ہے۔تحقیق کار ڈاکٹر سینتھیاراجرز کا کہنا ہے کہ ماں کے دودھ کی وجہ سے دماغ کی نشوونما تیز ہوتی ہے اور ساتھ ہی جسمانی صحت میں بھی بہتری آتی ہے۔اس کا کہنا تھا کہ والدین کو چاہیے کہ بچوں کو ماں کا دودھ پلائیں تاکہ اس طرح کے مسائل پرقابو پایا جاسکے۔

مزید : تعلیم و صحت