محبت میں ناکامی کے بعد غم بھلانے کا سب سے دلچسپ طریقہ متعارف کروادیا گیا

محبت میں ناکامی کے بعد غم بھلانے کا سب سے دلچسپ طریقہ متعارف کروادیا گیا
محبت میں ناکامی کے بعد غم بھلانے کا سب سے دلچسپ طریقہ متعارف کروادیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوزڈیسک) زندگی میں محبت کی ناکامی پر لوگ بہت دلبرداشتہ ہوجاتے ہیں اور کچھ تو قابو سے باہر ہوکر خودکشی بھی کرلیتے ہیں لیکن اب ایسا کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی کیونکہ ایک ایسی سروس متعارف کروادی گئی ہے کہ لوگ اس سے ضرور فائدہ اٹھائیں گے۔
نیویارک شہر کے برانکس کے چڑیا گھر نے یہ سروس دی ہے کہ اب لوگ مڈغاسکر کے کاکروچز کو اپنے سابقہ محبوب یا محبوبہ کا نام دے سکیں گے۔کسی بھی دل جلے کو صرف10ڈالر (ایک ہزار روپے) کی ادائیگی پر یہ سہولت ہوگی کہ وہ کاکروچ کا نام اپنے سابق عاشق کے نام پر رکھ دیں،انہیں ادائیگی کے بعد ایک ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گاتاکہ وہ اسے اپنے سابق عاشق کو بھیج کر اس کا بھی دل جلائیں۔برانکس کے چڑیا گھر نے یہ سروس فروری میں متعارف کرائی تھی جو کہ تیزی سے مقبول ہوئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -