ایورنیو سٹوڈیو زمنور ظریف پروڈکشنز کا قیام
لاہور(فلم رپورٹر)شہنشاہ ظرافت ،پرنس آف کامیڈی منور ظریف کے شاگرد سٹیج اور فلم کے معروف اداکار طارق ظریف نے ایورنیو سٹوڈیو زکے بلاک ڈی میں نیا پروڈکشن آفس منور ظریف پروڈکشنز کے نام سے کھولا ہے جس کی افتتاحی تقریب مزاح کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کی چالیسویں برسی کے موقع پرایورنیواسٹوڈیو میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی فلمسٹار افضل خان تھے،اس موقع پر خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فلم انڈسٹری کی معتبر شخصیتوں نے شرکت کی جن میں فلم ہدایتکار ملک امداد حسین،شہزاد حیدر،جاوید روڈو،شرلی،فلمساز ریاض کے کے،فلم مصنف ریاض قادری، تدوین کار ذوالفقار ببو،فلم ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان آفس کے انور علی اداکار شمس رانا اور جانی قابل ذکر ہیں۔اس موقع پر فلمساز طارق ظریف نے منورثریف پروڈکشنز کے بینر تلے پنجابی فلم ٹھگاں دے ٹھگ بنانے کا اعلان کیا جس کی کاغزی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔منوظریف (مرحوم) کے ایصال ثواب اور منور ظریف پروڈکشنز کی کامیابی اور ترقی کے لئے دعا مانگی گئی۔ آخر میں شرکاء کی تواضع مرغ بریانی سے کروائی گئی۔