فرح خان نے اداکارہ ششمیتا سین کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیا

فرح خان نے اداکارہ ششمیتا سین کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیا
 فرح خان نے اداکارہ ششمیتا سین کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیا

  


ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ فلمساز فرح خان نے اداکارہ ششمیتا سین کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دے دیا۔بالی وڈذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ فلمساز فرح خان نے ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں اداکارہ ششمیتا سین کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیدیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ فلم میں ہوں ناں میں ان کے ساتھ کام کا اتفاق ہوا،فلم میں ششمیتا نے مس چاندنی کا کردار نبھایا تھا، فلم کو 12برس مکمل ہو چکے ہیں اور ان 12سالوں میں ان کے علاوہ کسی کے ساتھ ان کو کام کر کے اتنا مزا نہیں آیا جتنا ششمیتا کے ساتھ کام کر کے آیا،ششمیتا ایک خوبرو،نٹ کھٹ اور پرکشش شخصیت کی مالک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں۔فلم میں ہوں ناں اپنے دور کی سپر ہٹ فلموں میں شمار ہوتی ہے۔

مزید : کلچر