اسرائیلی فوج کا فلسطینی شہری کے نماز جنازے کے شرکاء پر فائرنگ ،دو فلسطینی زخمی

اسرائیلی فوج کا فلسطینی شہری کے نماز جنازے کے شرکاء پر فائرنگ ،دو فلسطینی ...

مقبوضہ بیت المقدس (اے این این )اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک مقامی شہری کی تدفین کے دوران جنازے کے جلوس پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطینی مرکزاطلاعات کے مطابق گذشتہ روز فلسطینی شہری فوت ہونے والے ایک شہری کو مسجد اقصی سے متصل باب الرحمہ قبرستان میں دفنانے کے لیے آ رہے تھے کہ اس دوران اسرائیلی پولیس نے ان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آکر دو فلسطینی زخمی ہو گئے۔ایک مقامی سماجی کارکن نھاد زغیرنے بتایا کہ بیت المقدس میں ایک شہری کی تدفین کے موقع پر اسرائیلی فوجیوں نے دانستہ طور پر جنازے کے شرکاء پرگولیاں چلائیں۔

جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوجیوں نے جنازے کے شرکا کو نشانہ بنانے کے لئے ان پر صوتی بموں کے ساتھ ساتھ آنسوگیس کی شیلنگ بھی کی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر