شمالی کوریائی الزام غیر مصدقہ ہے، اقوام متحدہ

شمالی کوریائی الزام غیر مصدقہ ہے، اقوام متحدہ

نیویارک(این این آئی)امریکی قیادت میں اقوام متحدہ کی کمانڈ نے شمالی کوریا کے اس الزام کو غیر مصدقہ اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ ایک محاذ پر اس کی فوج کے ساتھ چھیڑخانی کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کی فوج نے بیان جاری کرتے ہوئے امریکی فوج کو متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ کوریائی ملکوں کی سرحد پر واقع گاں پن منجوم میں اس کی فوج کے ساتھ غنڈہ گردی کے مظاہرے سے اجتناب کرے وگرنہ اسے سبق سکھایا جا سکتا ہے۔ شمالی کوریائی فوج کے مطابق امریکی فوجیوں نے نازیبا اور اشتعال انگیز اشارے کیے تھے۔ اقوام متحدہ کی کمانڈ کے ترجمان کرسٹوفر بش کے مطابق یہ الزام بے بنیاد ہے۔

مزید : عالمی منظر