ٹیکساس کے علاقے فلسطین میں شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں سے پانچ افراد ہلاک

ٹیکساس کے علاقے فلسطین میں شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں سے پانچ افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹیکساس (این این آئی) امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے فلسطین میں شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔ فلسطین نامی علاقے میں شدید بارشیں ہوئی ہیں ٗ سیلابی پانی کے باعث ایک گھر میں پھنسے ہوئے پانچ افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب سو میل کی رفتار سے چلنے والے طوفانی ہواؤں سے عمارت تباہ ہو گئی ۔ امریکی میڈیا کے مطابق بارشوں میں ایک شخص لاپتہ بھی ہوا ہے جس کی تلاش شروع کر دی گئی ۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -