ہالینڈ پاکستان میں زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے تعاون فراہم کریگا :ڈاکٹراقرار احمد

ہالینڈ پاکستان میں زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے تعاون فراہم کریگا :ڈاکٹراقرار ...

فیصل آباد (این این آئی)جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقدار احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہالینڈ کی دوطرفہ تجارت کا حجم 900 ملین ڈالر ہے ہالینڈ پاکستان میں زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے تعاون فراہم کرے گا۔ جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقدار احمد خان نے کہاکہ دونوں ممالک کی دوطرفہ تجارت کا حجم اپنی استعداد سے کم ہے اور دونوں ممالک زرعی شعبی میں باہمی تعاون کو فروغ دیکر دوطرفہ تجارت کے حجم کو 900 ملین ڈالر سے کہیں زیادہ بڑھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہالینڈ زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے تعاون کا خواہشمند ہے جس سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ زرعی خودکفالت اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فصل پکنے کے بعد برداشت کے عمل کے دوران 40 فیصد پیداوار ضائع ہو جاتی ہے جو باعث تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ سے نقصانات کو کم سے کم کرکے فی ایکڑ پیداوار میں کئی گنا تک اضافہ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

مزید : کامرس