وزیر اعظم نواز شریف لندن پراپرٹی کا جواب دیں کہ یہ کس پیسے سے خریدی گئی:قمر زمان کائرہ

وزیر اعظم نواز شریف لندن پراپرٹی کا جواب دیں کہ یہ کس پیسے سے خریدی گئی:قمر ...
وزیر اعظم نواز شریف لندن پراپرٹی کا جواب دیں کہ یہ کس پیسے سے خریدی گئی:قمر زمان کائرہ

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما ء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق سمجھتے ہیں وہ ملک کی اکیلی پارٹی ہیں، ملک میں کوئی دوسری پارٹی نہیں جو ان سے مقابلہ کرسکے،وزیر اعظم نواز شریف لندن پراپرٹی کا جواب دیں کہ پراپرٹی کس پیسے سے خریدی گئی؟

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس کسی کے خلاف ثبوت ہیں تو وہ کاروائی کرے ،حکومت کا کام باتیں اور سوال کرنا نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ ، اپوزیشن کا کام برائی اور مسئلوں کی نشاندہی کرنا ہے، حکومت کچھ غلط کرے گی تو اپوزیشن ضرور تنقید کرے گی۔قمر زمان کائرہ نے لیگی وزرا کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم میاں صاحب کے مشیر کی پریس کانفرنس کا مقصد نہیں جانتے، ہمیں نہیں معلوم ن لیگی وزرا پریس کانفرنس میں کیا کہنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب لندن طبعی معائنے کیلئے نہیں گئے تھے، اگر طبعی معائنے کیلئے جانا تھا تو 40بیگوں اور ملازمین کو بیرون ملک ساتھ لے کر کیوں گئے؟وزیر اعظم نواز شریف لندن پراپرٹی کا جواب دیں کہ پراپرٹی کس پیسے سے خریدی گئی؟

مزید : اسلام آباد