ماسٹر پینٹس جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ،سیمی فائنلز مقابلے مکمل

ماسٹر پینٹس جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ،سیمی فائنلز مقابلے مکمل

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ماسٹر پینٹس جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 2016ء کے چوتھے روزمختلف ایج گروپس کے سیمی فائنلز مقابلے مکمل ہوئے۔ انڈر 18 گرلز پہلے سیمی فائنل مقابلے میں دفاعی چیمپئن اور زرعی ترقیاتی بینک کی نور ملک نے ذکیہ کو 6-1, 6-2 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں شمزہ طاہر نے ایشا جواد کو 6-2, 6-1 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 18 سنگل مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں حارث عرفان الحق نے محمد شعیب کو 6-3,4-6, 6-2 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں امن عتیق خان نے ثاقب عمر کو 6-3, 6-3 سے شکست دے کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔انڈر 14 کے پہلے سیمی فائنل میں محمد شعیب نے سیمی زیب کو 6-1, 7-5 سے، حمزہ بن ریحان نے عبداللہ عدنان کو 4-6, 6-4, 6-4 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔انڈر 12 بوائز سیمی فائنلز میں پہلے سیمی فائنل میں سمیع زیب نے سید محمد مصطفی کو 8-1 سے، عبدالحنان خان نے فیضان فیاض 8-1، انڈر 10 کے پہلے سیمی فائنل بلال عاصم نے احتشام ہمایوں کو 8-2سے، دوسرے سیمی فائنل میں شاہیل طاہر نے عبداللہ ایاز کو 8-5 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب آج باغ جناح ٹینس کورٹس میں ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی