پاناما لیکس پر سب سے زیادہ شور کرنے والے یہودیوں کے ایجنٹ ، خیبر پختون خوا پر بھی یہودی لابی کا قبضہ ہے :مولانا فضل الرحما ن

پاناما لیکس پر سب سے زیادہ شور کرنے والے یہودیوں کے ایجنٹ ، خیبر پختون خوا ...
 پاناما لیکس پر سب سے زیادہ شور کرنے والے یہودیوں کے ایجنٹ ، خیبر پختون خوا پر بھی یہودی لابی کا قبضہ ہے :مولانا فضل الرحما ن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوات(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ بیرون ملک آف شور کمپنیوں پراحتجاج اور دھرنے دینے والے بذات خود آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں،پاناما لیکس پر سب سے زیادہ شور کرنے والے بھی یہودیوں کے ایجنٹ ہیں۔
سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس میں بڑے بڑے نام آرہے ہیں، اس عنوان کے سامنے آنے سے پتہ چل جائے گا کہ امیر دنیا کس طرح سے غریبوں کا استحصال کرتی ہے ،لیکن پاکستان میں آف شور کمپنیوں پر سیاست اور احتجاج کرنے  اور دھرنے دینے والے خود آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں، قوم کو سمجھنا چاہئے کہ بیرون ملک موجود آف شور کمپنیاں سرمایہ داروں کی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہودی لابی کام کررہی ہے اور پہلے بھی کہتا تھا آج بھی کہتا ہوں کہ خیبر پختون خوا پر بھی یہودی لابی کا قبضہ ہے جبکہ پاناما لیکس پر سب سے زیادہ شور کرنے والے بھی یہودیوں کے ایجنٹ تھے اور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بتائیں کہ لندن کے مئیر کے الیکشن میں انہوں نے ایک مسلمان کے مقابلے میں اپنے یہودی سالے کا ساتھ کیوں دیا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ انتہائی مشکل دور سے گزررہی ہے، دہشت گردی کے نام پر جنگ شروع کرکے مغربی طاقتوں کی ضروریات کو پورا کیا جارہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اسلامی معیشت پر قبضے کی جنگ ہے۔

مزید :

قومی -