رِیو اولمپک مشعل جینیوا میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈا کوارٹر پہنچ گئی

رِیو اولمپک مشعل جینیوا میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈا کوارٹر پہنچ گئی

جنیوا(آئی این پی)5اگست سے اولمپکس کا آغازہونے کو ہے، جس میں اب کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں،اس سلسلے میں رِیو اولمپک مشعل سوئزرلینڈ کے شہر جینیوا میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈا کوارٹر پہنچادی گئی ہے۔اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے اس موقعے پر انتہائی گرمجوشی سے عمارت سے باہر آکر مشعل کا استقبال کیا، انہوں نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس بیچ کا بھی خیر مقدم کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔اولمپک مشعل اپنے سفرکے دوران 95دن میں329شہروں سے گزرتے ہوئے 5 اگست کو رِیو ڈی جنیرو کے مراکانہ اسٹیڈیم پہنچے گی، جہاں رِیو اولمپکس کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہو گا۔اس سفر میں اولمپک مشعل برازیل کی 26ریاستوں سے گزرے گی اور 10ہزار میل فضائی اور20ہزار کلو میٹر زمینی سفر مکمل کرے گی۔اس شاندار ایونٹ کے حوالے سے انتظامیہ اور شائقین کا جوش وجذبہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے جس کا آغاز5اگست کو ہو گا جو 21اگست تک جاری رہے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی