ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے،ملی مجلس شرعی

ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے،ملی مجلس شرعی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)ملی مجلس شرعی نے کہا ہے کہ ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے،ہرسطح پر سودی نظام کے خلاف آگاہی پروگرام اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا،ملک کو سیکولر بنانے کے خو ا ب دیکھنے والے بر ی طرح شکست کھائیں گے، پر امن جدو جہد کے ذریعے قر آن کا نظام لاکررہیں گے ،بیرونی ایجنڈے کو نئے نئے نام دے کر پاکستان کو لبرل اور سیکولر ریاست بنانے کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیا جائے گا، خواتین کے حقوق کا سب سے بڑا دین اسلام ہے جس نے معاشرہ میں سسکتی عورت کو ایک با عزت مقام اور مرتبہ دیا ۔ان خیالات کا اظہار گذشہ روزمرکزی دفتر لاہور میں مرکزی صدر مفتی محمد خان،سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد امین علامہ خلیل الرحمن قادری، تنظیم اسلامی کے حافظ عاکف سعید، مجلس رابطۃ المسلمین کے مولانا عبدالرب امجد،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، علامہ راغب حسین نعیمی،جے یوپی نورانی کے حاجی عبدالمجید سیفی،علامہ نیاز نقوی،علامہ احمد علی قصوری،انجمن خدام الدین کے ڈاکٹر میاں محمد اجمل قادری،جماعۃالدعوہ کے قاری یعقوب سمیت دیگرنے اپنے بیان میں کیا۔علماء نے مزید کہا کہ سودی نظام کے خاتمے تک حکمرانوں کی مشکلات میں کمی ممکن نہیں،سود سے پاک اسلام کا ہوا معاشی نظام رائج کرنا ہو گا، سیکولر قوتوں کو خوش کرنے کے لئے موس رسالت ؐ 295/c میں ایک مرتبہ پھرترامیم لانے کی کو شش کی ناکام کوششیں کی جارہی ہیں،تحفظ خواتین بل کسی صورت قابل قبول نہیں ،لبرل ازم کو پاکستان میں پروان نہیں چڑھنے دیں گے ۔