اسلام نے محنت کشوں کے حقوق پر بہت زور دیا ہے،افتخارحسین

اسلام نے محنت کشوں کے حقوق پر بہت زور دیا ہے،افتخارحسین

لاہور(نمائندہ خصوصی)ہیومن رائٹس ویلفیئرفورم کے صدرافتخارحسین نے کہا ہے کہ اسلام نے محنت کشوں کے حقوق پر زور دیا ہے حدیث نبوی ہے کہ مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری ادا کر ولیکنپاکستان میں محنت کشوں کا معاشی قتل عام جاری ہیں پاکستان سمیت دنیا بھر کے محنت کشوں کو دکھ، اذیت، ذلت، بھوک افلاس، غربت مہنگائی، بیروزگاری اور بیماریوں کا سامنا ہے جاگیردار ، وڈیرااور سرمایہ دارکا گٹھ جوڑ ان کا خون چوس چوس کر کروڑ پتی سے ارب پتی بنتے جا رہے ہیں ملک بھر میں محنت کشوں کا استحصال کیا جا رہا ہے کبھی رائٹ سائزنگ، کبھی ڈاؤن سائزنگ، کبھی گولڈن ہینڈشیک اور کبھی نجکاری کے نام پر ان کے اور ان کے اہلخانہ کے منہ سے نوالہ چھین لیا جاتا ہے، گیس، بجلی، پانی کی کمی یا بندش کا بہانہ بنا کر لاکھوں مزدوروں کو بیروزگار کیا کر دیا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیومن رائٹس ویلفیئر فورم کی طرف سے ’’یوم مئی‘‘ کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں اکثریت ایسی فیکٹریاں ہیں جہاں مزدوروں کو ہیلتھ انشورنس،لائف انشورنس اور سوشل سیکورٹی کی سہولیات ہی میسر نہیں محکمہ لیبر کے افسران وزراء اور انتظامیہ کو سب اچھے کی رپورٹ پیش کر دیتے ہیں لیکن غر یب مزدوروں کا کائی پر سان حال نہیں ہے پاکستان میں محنت کشوں کا معاشی قتل عام جاری ہیں جب تک محنت کش طبقے کو معاشی تحفظ حاصل نہیں ہو گا پاکستان ترقی و خوشحالی کر راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1