دوروزہ تربیتی ورکشاپ برائے’’ فروغ تحمل وبرداشت‘‘آج سے شروع ہوگی

دوروزہ تربیتی ورکشاپ برائے’’ فروغ تحمل وبرداشت‘‘آج سے شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)علماء اورآئمہ وخطباء کے لئے دوروزہ تربیتی ورکشاپ برائے’’ فروغ تحمل وبرداشت‘‘آج سے ایوان اقبال کمپلیس لاہور میں شروع ہوگی ۔ورکشاپ کے پہلے روز ڈاکٹر راغب حسین نعیمی،مولاناعبدالمالک،سیدجواد نقوی،ڈاکٹر حماد لکھوی، ڈاکٹر طاہر مصطفی ، ڈاکٹر کریم خان،ڈاکٹرحسیب قادری،محمدسہیل مفتی،ڈاکٹر سعدصدیقی،ارشاد احمدعارف،ڈاکٹر طاہرحمید تنولی،پروفیسر عتیق الرحمان ،ڈاکٹر محمداکرم ورک ’’معاصرچیلنجز اورعلماء کرام‘‘اور’’قومی رویے کی تشکیل اورفکراقبالؒ ‘‘کے عنواتات پرلیکچردیں گے۔جبکہ ورکشاپ کے دوسرے روزڈاکٹر محمدعلی(تمغہ امتیاز)وائس چانسلر جی یونی ورسٹی فیصل آباد ،صوبائی مشیرصحت وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ سلمان رفیق،ڈاکٹر ہمایوں عباس ، مفتی محمدرمضان سیالوی،ڈاکٹرسلطان سکندر سمیت ناموردینی ،سماجی اسکالرز لیکچرز دیں گے۔یادرہے تربیتی ورکشاپ کااہتمام شعبہ علوم اسلامیہ وعربی گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی فیصل آباد،اقبال اکادمی پاکستان اورجامعہ نعیمیہ لاہور نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ورکشاپ میں دینی مدارس سے تعلق رکھنے والے150سے زائدعلماء،خطباء اورآئمہ کرام سمیت خواتین معلمات کو دین میں برداشت اورتحمل کے پہلو کے حوالے سے تربیت دی جائے گی۔اس کے علاوہ تبلیغ دین میں’’ مبلغ کے اوصاف کیاہوتے ہیں ‘‘کے بارے بھی بات کی جائے گی۔ترجمان نے مزیدبتایاکہ ورکشاپ کے دونوں روز دودو سیشن ہوں گے۔ورکشاپ صبح 9:00سے 1:30بجے دن تک جاری رہاکرے گی۔