اساتذہ کے ساتھ شگاگو کے مزدوروں سے زیادہ بد تر سلوک کیا جارہا ہے،رشید بھٹی

اساتذہ کے ساتھ شگاگو کے مزدوروں سے زیادہ بد تر سلوک کیا جارہا ہے،رشید بھٹی

لاہور(خبرنگار) ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی صدر رشید احمد بھٹی،سکندر حیات سسرانا،حسن محمود شاہین چوہدری فیاض وڑائچ، چوہدری سکندر ذوالقرنین ،ملک ناصر عباس،محمد جمیل رضوی،رانا منظوراحمد،محمد جمیل گُجر،غلام شبیر رجوکہ، سیدحیدر علی کاظمی ،جلیل بھٹی،شاہ محمد راؤ،وحید جاویداور دیگر راہنماؤں نے یوم مئی کے موقع پر شگاگو کے مزدور شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پنجاب کے سکولوں کے سربراہان اور اساتذہ کے ساتھ شگاگو کے مزدوروں سے زیادہ بد تر سلوک کیا جارہا ہے۔ حکومت پنجاب محکمہ تعلیم ،سکولوں میں اساتذہ، خاکروب،مالی،کلرک ،آئی ٹی ٹیچر،کمپیوٹر لیب ،سائنس لیب سمیت دیگر بُنیادی ضروریات فراہم کیئے بغیر سکولوں میں نہ جانے والے بچوں کاسو فی صد داخلہ اور اُن کی برقراری،اختیار دیئے بغیرطلباء کی روزانہ بانوے فی صد حاضری اور صفر فی صد ڈراپ آوٹ،مثالی رزلٹس،سو فی صد صفائی جیسے ناقابل عمل فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرنے والے گورنمنٹ سکولوں کے مردانہ اور زنانہ سربراہوں اور اساتذہ کی جواب طلبیاں ،شوء کاذ نوٹس،ڈسپلیئر،ترقیوں کی بندش،جبری ریٹائرمنٹ اور ملازمت سے برخاستگی جیسی سزائیں دے رہی ہے جس کی ہم پُڑ زور مذمت کرتے ہیں۔راہنماوءں نے کہا کہ شگاگو کے مذدوروں کی طرح مُتحدہو کر ہی اساتذہ برادری تعلُم،مُعلم اور تعلیم دُشمن حکومتی فیصلوں کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔ ہم یوم مئی کے موقع پروزیر اعلٰی پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب سے پُر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت پنجاب محکمہ تعلیم سکولز کے ناقابل عمل فیصلوں کی سزائیں سکولوں کے سربراہوں اور اساتذہ کو ہرگز نہ دی جائیں ۔حکومت ان نا قابل عمل فیصلوں پر فی الفور نظر ثانی کرے۔تمام پالیسیاں بناتے وقت اساتذہ کے نمائندوں سے مشاورت کی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1